آن لائن ڈیٹنگ میں کامیابی کیسے حاصل کی جائے

آن لائن ڈیٹنگ کی دنیا کسی خاص ترین شخص کو ملنے کے لیے بے تحاشہ مواقع فراہم کرتی ہے. ممکنہ پروفائلز کی ایک بڑی تعداد کا جائزہ لینا تھوڑا مشکل کام ہو سکتا ہے، تاہم آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ خود پروفائلز کے سمندر میں بالکل الگ دکھائی دیں۔

آن لائن ڈیٹنگ میں کامیابی کیلئے آپ کو بے تحاشا صبر کی ضرورت  ہوگی اور یہ بھی سیکھنا ہوگا کہ عام طور پر ہونے والے دھوکوں سے کیسے بچنا ہے۔ اگرچہ اس حوالے سے  آغاز میں معاملات بڑھانے کے لیے کافی ڈیٹس اور کُچھ ابتدائی کوشش درکار ہوتی ہے، آپ ایک دیر پا ریلیشن شپ تلاش کر سکتے ہیں جو کہ آپ کی زندگی بدل دے گا۔  آن لائن ڈیٹنگ میں کامیابی کچھ اس طرح حاصل کی جاسکتی ہے ۔

پروفائل میں عام طور پر کی جانے والی غلطیاں جن سے بچنا چاہیے

اگرچہ آپ کی ڈیٹنگ پروفائل کا آپ کے سی وی (تعلیمی کوائف اور تجربہ) کی طرح  پیشہ ورانہ دکھائی  دینا ضروری نہیں، کچھ بنیادی تجاویز پرعمل کرنا ضرور کارآمد ہو گا۔ سب سے پہلے، درست ہجے اور گرامر کا استعمال کریں۔ سلینگ زبان اور مخفف کا استعمال آپکی پروفائل کو غیرمنظم اور ناپختہ دکھاتا ہے۔ اس حکمت عملی کی مخالف سمت میں بھی زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ مصنوعی یا نمائشی زبان کا استعمال بھی آپ کو خود پسند دکھائے گا ۔ ہمیشہ اپنی پروفائل کو متعدد بار غلطیوں کے حوالے سے چیک کرنا یقینی بنائیں، یا کسی دوست کو ایسا کرنےکے لیے کہیں۔

استعمال کیے جانے والے ہر لفظ کا انتخاب بھی احتیاط سے کرنا ضروری ہے۔ اسم صفت کا بے تحاشا استعمال شاید اسمارٹ لگے، لیکن لوگوں کو صرف اتنا بتانا کہ آپ ایڈونچر کے شوقین ہیں، ممکنہ ڈیٹس کو وہ معلومات نہیں دے گا جوکہ انکو یہ جانچنے کے لیے چاہیے کہ آپ ان کے لیے موزوں جوڑ ہیں یا نہیں۔ اس کی بجائے، آپ یہ بتائیں کہ آپ کس طرح  کوہ پیمائی سے یا پانی کی لہروں میں کیاکنگ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پروفائل پڑھنے والوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسی پروفائل بنائیں جو روایتی بنیادی تفصیلات سے بڑھ کر معلومات فراہم کرتی ہو۔ ایسی پروفائل جو زیادہ مخصوص معلومات رکھتی ہے وہ ان پروفائلز کی نسبت زیادہ یاد رہتی ہیں جن میں صرف روایتی خصوصیات کی فہرست فراہم کی گئی ہو۔

آخرمیں، مثبت نقطہ نظر آپکی پروفائل میں ایک بڑا فرق پیدا کر سکتا ہے۔  بجائے اس کے کہ آپ اپنی توجہ ان لوگوں پر مرکوز رکھیں جن کے ساتھ اپ ڈیٹ نہیں کرنا چاہتے،  آپ ان لوگوں کے بارے میں بات کریں جن سے آپ ملنا چاہتے ہیں۔ مثبت سوچ اور رجائیت پسندی کا اظہار آپ کو ممکنہ ڈیٹس کی نگاہ میں ایک مثبت شخص کے طور پر سامنے لانے میں مدد گار ہوتا ہے۔ جبکہ دوسری طرف تلخ انداز میں ان خصوصیات کی فہرست دینا جوکہ آپکو ناپسند ہیں، پروفائل دیکھنے والوں کی آپ سے ڈیٹنگ کرنے سے اجتناب کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

پروفائل کے لیے تصویر کا انتخاب عقلمندی سے کریں

پروفائل کی تصاویر پہلا تاثر ہوتی ہیں جو آپ اپنی ممکنہ آن لائن ڈیٹس کو پیش کرتے ہیں۔ زیادہ تر معاملہ یہ نہیں ہوتا  کہ آپ کتنے پرکشش ہیں، بلکہ جو بھی آپکی پروفائل دیکھے آپ نے اسکو اس بات کا درست تصور پیش کرنا ہوتا ہے کہ آپ ایک شخص کے طور پر کیسے ہیں۔ آپ نے ایک حقیقت پسندانہ اور دیانت دارانہ تصویر لیتے ہوئے اپنی بہترین خصوصیات کو نمایاں کرنا ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر، فلٹر یا پرانی تصاویر کا استعمال کسی کے لیے بھی اس بات کا اندازہ لگانا مشکل بنا دیتا ہیں کہ آپ اصل میں کیسے دِکھتے ہیں۔ گروپ فوٹوزاور بُرے انداز میں  لی گی سیلفی تصاویر بھی بُرا تاثر دے سکتی ہیں۔ اس کی بجائے، ان تصاویر کا انتخاب کریں جن میں آپ قدرتی لگ رہے ہو اور زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہوں۔ آپکی ایسی تصویر جس میں آپ موسیقی بجا رہے ہوں یا کتے کو سیر کے لیے لے جا رہے ہوں، ایک ہی نظر میں آپکی شخصیت اور شوق کے بارے میں کچھ نہ کچھ بتاتی ہے۔

انتظار کی بجائے خود  دوسروں سے رابطے کریں

آن لائن ڈیٹنگ کے حوالے سے آپ کے پاس دو آپشنز ہیں: یا تو انتظار کریں کہ ممکنہ ڈیٹس آپ کے پاس خود سے آئیں یا آپ خود فعال طور پر انہیں تلاش کریں۔  اگر آپ پراعتماد ہیں کہ آپکی پروفائل پرکشش ہے یا آپ مصروفیت کی وجہ سے پروفائل پر زیادہ کام نہیں کر سکتے، توشاید پہلی آپشن آپ کے لئے موزوں رہے۔ تاہم اگر آپ خود اپنی پروفائل پر کام کریں گے تو آپکو ممکنہ ڈیٹس کو تیز تر اور زیادہ مؤثر طریقے سے تلاش میں مدد ملے گی ۔ ملنے کے لیے لوگوں کو تلاش کرنا ہرشام چند منٹ گزارنے کا ایک مزےدار ذریعہ بھی ہے. میچ کے امکانات کو بڑھانے کے لئے دوسروں کی پروفائلز کو اکثر براؤز کرنے کے لئے وقت نکالیں ۔

ایک ہی وقت میں بہت زیادہ آپشنز کی پیروی مت کریں

جب تک کہ آپ کے پاس ڈیٹنگ پروفائلز کو پڑھنے کے لئے وقف کرنے کو گھنٹوں کا فارغ ٹائم نہیں ہے، اپنی کامیابی کو بہتر بنانے کے لئے آپ کو اپنی تلاش کو محدود کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہر وہ پروفائل جو آپ کی توجہ حاصل کرتی ہے اسے دھیان سے پڑھنے کے لیے وقت نکالیں۔ صرف سرسری  طور پر جائزہ لینے سے آپکو پروفائل کا ٹھیک طرح سے اندازہ نہیں ہوگا اوراگر آپ اس شخص سے رابطہ کریں گے تو  نتیجے میں غیرمناسب گفتگو ہونے کا بھی امکان ہے۔ اور ان میچز کو جو آپ کے لیے اچھا جوڑ نہیں ہیں انکو انکار کرنے سے مت ڈریں۔ نیک ارادے رکھنے کے باوجود ممکنہ ڈیٹس سے کچھ ابتدائی گفتگو کے مراحل میں معاملہ نہیں بن پاتا۔ بات چیت ختم کرکے آگے بڑھ جانا دونوں کو اس معاملے میں وقت صرف کرنے سے بچاتا ہے جس معاملے  نے آگے نہیں بڑھنا تھا۔

ایک حقیقت پسندانہ ٹائم لائن کی توقع رکھیں

جیون ساتھی مل جانا فوری طور پر وقوع پذیر نہیں ہوتا، ایک دیرپا ریلیشن شپ بنانے کے لئے وقت اور کام درکار ہوتا ہے۔ اگرچہ کوئی بھی دو ریلیشن شپ ایک جیسے نہیں ہوتے، اپنے آپ کو ایک حقیقت پسندانہ ٹائم لائن کے لیے تیار کرنا ضروری ہے۔ ایک نئے ریلیشن شپ میں آہستہ چلنا اسمارٹ حکمت عملی ہے۔  صرف چند ملاقاتوں کے بعد شادی کے بارے میں بات کرنا یا مالیاتی امور کو ساتھ ملانا قبل از وقت ہے۔ تاہم  کچھ دنوں کے بعد اپنی ڈیٹ کے دوستوں سے ملنا اور ویک اینڈ پر اس کے ساتھ رہنا عام تصور کیا جاتا ہے۔

باہمی رابطہ جوڑ کر رکھیں

باہمی رابطہ ریلیشن شپ کے تمام مراحل کے دوران ضروری ہے،  لیکن یہ اس وقت بالخصوص اور بھی ضروری ہے جب آپ اپنے ساتھی کو صرف تھوڑے عرصے سے جانتے ہوں۔ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے رہنا اس بات کو یقینی بناسکتا ہے کہ آپ دونوں ریلیشن شپ کے حوالے سے ایک صفحے پر ہیں۔ جب بھی کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے،  یاد رکھیں، مسئلے کو براہ راست اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر حل کرنا بہترین ہے۔ حقیقت پسندانہ توقعات قائم  کرنا آپکو مایوسی سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے اورریلیشن شپ  کو منصفانہ انداز میں جانچنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

یاد رکھیں،  بہت سارے لوگ آن لائن ڈیٹنگ میں کامیابی حاصل کر کے دیر پا ریلیشن شپس بنا چکے ہیں۔ یہ ممکنہ روابط کے لیے ایک بالکل نئی دنیا متعارف کرواتی ہے. اور اسے شروع کرنا آسان ہے۔

کیا آپ آن لائن ڈیٹنگ  کی دنیا میں داخل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟  آج ہی تلاش کا آغاز کریں۔

Featured Tip

If you’re looking for the perfect present for any holiday, choose a gift card – 89% of people prefer gift cards to an actual item, according to Blackhawk Network.